ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / راہل گاندھی میں قیادت کی صلاحیت مگرسخت فیصلے لینے کی ضرورت ،منی پوراورگوامیں حکومت سازی پر دگ وجے سنگھ کا بی جے پی پرحملہ

راہل گاندھی میں قیادت کی صلاحیت مگرسخت فیصلے لینے کی ضرورت ،منی پوراورگوامیں حکومت سازی پر دگ وجے سنگھ کا بی جے پی پرحملہ

Sat, 25 Mar 2017 20:13:21  SO Admin   S.O. News Service

اندور، 25 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے اپنی شکایت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے آج کہاکہ راہل کو اے آئی سی سی کی تنظیم نو کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں 'سخت' قدم اٹھانے میں نہیں کوتاہی کرنی چاہیے۔دگ وجے نے اندور پریس کلب میں آج ’’پریس میٹنگ‘‘میں کہاکہ راہل گاندھی میں کانگریس کی قیادت کی پوری قابلیت ہے۔

لیکن مجھے ان سے یہ شکایت ضرور ہے کہ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی( اے آئی سی سی) کی تنظیم نوکے بارے میں فوری فیصلہ نہیں لے رہے ہیں۔کانگریسی کارکنوں کی نگاہیں ان پرلگی ہیں۔ ایسے میں انہیں اس سلسلے میں فوری فیصلہ لیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ کچھ لوگ راہل کو پارٹی کے فیصلے لینے سے روکتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ اگر وہ اے آئی سی سی کی تنظیم نو کو لے کر سخت فیصلے لینا چاہتے ہیں، تو ضرور لیں۔ اگروہ سینئر لیڈروں کواے آئی سی سی سے ہٹا دینا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مجھے ہٹائیں۔لیکن وہ کوئی فیصلہ لیں۔ راجیہ سبھا رکن نے کہاکہ ملک میں بی جے پی کے خلاف سیاسی جدوجہد کرنے کی صلاحیت کانگریس کے علاوہ کسی بھی پارٹی میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکانگریس اپنا گھر سدھاکر مضبوطی سے زمین پر اترے تو ماحول ہمارے حق میں بن سکتاہے۔

دگ وجے نے الزام لگایا کہ منی پور اور گوا کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے کے باوجود بی جے پی نے بے پناہ دولت کے استعمال سے لیڈروں کو خرید کردونوں صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائیں اورحکومت کی تشکیل کے عمل میں طے قواعدوضوابط پرعمل نہیں کیاگیا۔


Share: